بلوچستان
ایرانی حکام نے 178پاکستانی باشندوں کو لیویز کے حوالے کردیا

چاغی ایرانی حکام نے ایران کے مختلف علاقوں سے دو روز سے 178 پاکستانیوں کو تفتان لیویز کے حوالے کردیا لیویز ذرائع کے مطابق ایرانی نے گزشتہ روز سے 178 پاکستانیوں کو غیر قانونی سفر کے الظام میں گرفتار کرکے تفتیش کے بعد تفتان انتظامہ کے احوالے کردیا یہ پاکستانی باشندے روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یونان جانا چاہتے تھے ان کا تعلق صوبہ پنجاب سے بتایا جاتا ہے ایک کاروائی میں 140 اور دوسری کاروائی میں 38 پاکستانیوں کو تفتان انتظامہ کے احوالے کردیا یہ مختلف ایجنٹوں کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے ایران میں داخل ہوئے تھے ایرانی حکام نے ناکام بنا دیا تحقیقات کے بعد ایرانی حکام نے ایرانی سرحدی حکام کے ذریعے تفتان حکام کے احوال کردیا لیویز نے لیویز تھانے میں بند کرکے تفتیش شروع کر دی


