اہم خبریںبلوچستان

کوئٹہ ، کانگو وائرس کے شبہ میں ایک اور مریض اسپتال میں داخل

کوئٹہ :  صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کانگو وائرس کے شبہ میں ایک مریض فاطمہ جناح اسپتال میں داخل ہوگیا، اس سے قبل بھی کانگو وائرس سے متاثرہ ایک مریض پہلے سے زیرِعلاج ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس کے مشتبہ مریض کو دالبندین سے لایاگیا ہے ، وائرس کی تصدیق کے لیے مریض کے خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

اس کےعلاوہ مسلم باغ سے لائی گئی کانگو وائرس سےمتاثرہ ایک خاتون مریضہ بھی فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِعلاج ہے۔ کانگو وائرس سے متاثرہ مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اُنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button