اہم خبریںبین الاقوامی
عام معافی کے باوجود بدلہ یا انتقام لینے والوں کا احتساب کیا جائے گا، طالبان

کابل: طالبان کا کہنا ہے کہ عام معافی کے اعلان کے باجود طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بدلہ یا انتقام لینے والے جنگجوؤں اور کمانڈرز کا حتساب کیا جائے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جن جنگجوؤں اور مقامی کمانڈرز نے مرکزی رہنماؤں کی عام معافی کے اعلان کو نظر انداز کرتے ہوئے شہریوں کو بدلے یا انتقام کا نشانہ بنایا ہے ان کا احتساب کیا جائے گا۔
طالبان رہنما نے رائٹرز کو مزید بتایا کہ کچھ طالبان جنگجوؤں کے شہریوں کے ساتھ نامناسب عسکری کارروائیوں کے مرتکب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ایسے واقعات کی تحقیقات کروا رہے ہیں اور اگر یہ خبریں درست ثابت ہوئیں تو ذمہ داروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔




