اہم خبریںبین الاقوامی

مودی کا مقبوضہ کشمیر کو بطور ریاست بحال کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی : مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو بطور ریاست بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے وزیر اعظم مودی 24جون کو سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

بھارتی ٹی وی نے معاملات سے واقفیت رکھنے والے عہدیدارکے حوالے سے بتایا کہ کشمیر کی وفاقی حیثیت ختم کرکے اسے بطور ریاست بحال کردیا جائے گا لیکن وادی کی خصوصی حیثیت جو 5اگست کو ختم کی گئی تھی وہ بحال نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے پیش رفت اجیت ڈوول اور کشمیری جماعتو ں کے پس پردہ مذاکرات کے دوران سامنے آئی، ذرائع کے مطابق لداخ کی حیثیت تبدیل نہیں ہو گی وہ وفاقی علاقہ ہی رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button