اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 22 فروری کو طلب، اراکین پر اسلحہ اور گارڈز لانے کی پابندی

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 22 فروری کو طلب کر لیا گیا، اراکین اسمبلی پر اسمبلی کے احاطے میں ہر قسم کے اسلحے اور مسلح گارڈز لانے کی پابندی لگا دی گئی۔

گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 22 فروری کو طلب کر لیا، بلوچستان اسمبلی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس 22 فروری کی سہ پہر بلوچستان اسمبلی کے ہال میں منعقد ہوگا۔

اسمبلی کے احاطے میں اراکین پر ہر قسم کا اسلحہ لانے کی پابندی ہوگی جبکہ اسمبلی میں مسلح گارڈز کو ساتھ لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button