
اسلام آباد : شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا انفارمیشن کمیشن کا حکم چیلنج وفاقی حکومت نےعمران خان کو بطوروزیراعظم ملنے والے تحائف کوکلاسیفائیڈقراردیتے ہوئےکابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ سربراہان مملکت کےدرمیان تحائف کاتبادلہ بین الریاستی تعلقات کاعکاس ہوتاہے۔ ایسے تحائف کی تفصیل اجرا سے میڈیا ہائپ اورغیرضروری خبریں پھیلیں گی۔ بے بنیادخبریں پھیلنے سے مختلف ممالک کیساتھ تعلقات متاثر اورملکی وقارمجروح ہوگا۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمان صدیقی کیس کی پیروی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن اور درخواست گزار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے نوٹسز جاری کیے




