اہم خبریںکھیل

فٹنس مسائل نے ٹینس اسٹاررافیل نڈال کوبھی گھربیٹھنے پرمجبورکردیا

فٹنس مسائل نے ٹینس اسٹاررافیل نڈال کو بھی گھربیٹھنے پرمجبورکردیا۔ اسپیشن اسٹار نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ میں یوایس اوپن سمیت 2021 میں مزید کسی ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 20 بار گرینڈ سلام ٹائٹل پانے والے نڈال پاؤں کی انجری کی وجہ سے سنسناٹی اوپن اورکینیڈین اوپن میں بھی شریک نہ ہوسکے تھے۔

30 اگست سے شروع ہونے والے یوایس اوپن سے روجر فیڈرراورڈومینک تھیم پہلے ہی دستبردارہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔ رافیل نڈال کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے پاؤں میں تکلیف ہے، کوشش کے باوجود ابھی تک اس سے نجات نہیں پاسکا، اس لیے ریسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انجری سے نجات پاسکوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button