
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ دو دہائیوں بعد پاک آسٹریلیا سیریز پر پوی قوم خوش ہے، اگر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربہ اپوزیشن ہے۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین پہلے ٹیسٹ میچ کے وقت راولپنڈی میں اپنا شوکرنا چاہتے ہیں۔
حکومت اور اپوزیشن رہنماوں کے ایک دوسرے پر تابڑتوڑ حملے جاری ہیں، اس سے قبل پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تباہی سرکار نے پارلیمان کو متعدد صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کے لیے معطل کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختلاف رائے کو ختم کرنے کی کوشش میں حکومت سائبر کرائم قوانین میں ترمیم کیلئے ایک اور صدارتی آرڈیننس کا استعمال کر رہی ہے۔



