اہم خبریںبین الاقوامی

روس نے جوہری مشقوں کا آغاز کردیا

روس کی اسٹریٹجک نیوکلیئر فورسز نے گزشتہ روز صدر ولادیمیر پیوٹن کی زیر نگرانی مشقیں منعقد کیں جبکہ واشنگٹن نے الزام لگایا ہے کہ روسی فوج، یوکرین کی سرحد کے قریب جمع ہو کر آگے بڑھ رہی ہے اور حملے کے لیے تیار ہے۔

ڈان اخبار میں شائع عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق اس دوران یوکرین کے صدر ولڈیمیر زیلینسکی نے کہا کہ ان کا ملک روس کے خلاف ایک ڈھال ہے اور روس کی جانب سے حملے کے خدشے کے پیش نظر مزید حمایت کا مستحق ہے۔

میونخ میں ایک سیکیورٹی کانفرنس میں تقریر میں ولڈیمیر زیلینسکی نے ماسکو کے لیے مفاہمانہ پالیسی کی مذمت کی۔

ملک میں تنازعات سے متاثرہ مشرقی علاقے میں گولہ باری اور اس کے نتیجے میں یوکرین کے 2 فوجیوں کی ہلاکت کے باوجود میونخ آنے والے ولڈیمیر زیلینسکی نے کہا کہ 8 سالوں سے یوکرین نے دنیا کی سب سے بڑی فوجوں میں سے ایک کو روک رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button