اہم خبریںبین الاقوامی
روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، امریکا کا انتباہ

امریکا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے اور امریکی صدر جو بائیڈن صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے اتوار کو قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلائیں گے۔
خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق روس کی اسٹریٹیجک جوہری قوتوں نے ہفتے کے روز صدر ولادیمیر پیوٹن کی زیر نگرانی مشقوں کا انعقاد کیا اور امریکا نے الزام لگایا ہے کہ روسی فوجیوں نے یوکرین کی سرحد کے قریب پیش قدمی کی ہے اور وہ ‘حملے کے لیے تیار’ ہیں۔
ایک دن پہلے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اب اس بات پر یقین کر چکے ہیں کہ روسی صدر نے یوکرین اور دارالحکومت پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔




