Daily Archives

November 19, 2021

سلیکٹرز کے کاندھوں پرسوار ہوکر ملک میں تبدیلی نہیں تباہی لائی گئی، بلاول بھٹو

نوشہرہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس ملک میں سلیکٹرز کے کاندھوں پرسوار ہوکر تبدیلی نہیں بلکہ تباہی لائی گئی لیکن اب ستر سالہ کھلاڑی کا وقت ختم اور نوجوانوں کا وقت شروع ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ میں…

پاکستان میں عمران نیازی کی بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے، شہبازشریف

اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی پاکستان میں بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم…

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد حکومت کو سینیٹ میں بھی کامیابی، تین بلز منظور

 اسلام آباد:  حکومت کو سینیٹ میں کامیابی مل گئی اور تین بلز ایوان سے منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی جن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن بل، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کا بل اور قومی احتساب ترمیمی بل 2021 شامل ہیں۔ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس…

کم آمدنی والوں کی مدد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے کسی حکومت نے بھی کم آمدن والے افراد کی مدد نہیں کی، ہماری حکومت کی اولین ترجیح کم آمدنی والوں کی مدد کرنا ہے۔  اسلام آباد میں فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کے  دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب…

سندھ اسمبلی میں ٹی ٹی پی سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور

کراچی: سندھ اسمبلی نے جمعہ کو اپنے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت سراج قاسم سومرو کی ایک قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی جو تحریک طالبان پاکستان سے متعلق تھی ۔ محرک کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی سے یہ مذاکرات قوم کو اعتماد میں لئے بغیر…

ڈالر کے اوپن ریٹ ایک بار پھر 177 روپے سے زائد ہوگئے

کراچی:  اسٹیٹ بینک کے سخت احکامات کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو اتار چڑھاؤ کے باوجود ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 175 روپے سے تجاوز کرگئے اور اوپن ریٹ 177 روپے کی سطح پر آگئے۔ مرکزی…

عالمی منڈی میں کمی کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

کراچی:  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1858 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 514 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ نتیجے…

وزیراعظم کی سکھ برادری کو گورونانک کے جنم دن پر مبارکباد

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے بابا گورونانک  کے جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد دی ہے۔ ٹوئٹرپرپیغام میں وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کوبابا گورونانک کے552ویں جنم دن کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس مبارک موقع پردنیا بھرسے اپنے…

ملک میں دو سال میں ادویات کی قیمتوں میں 5.13 فیصد اضافہ

اسلام آباد:  ملک میں دو سالوں میں ادویات کی قیمتوں میں 5 اعشاریہ 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دوران پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تحریری تفصیلات وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز نے ایوان بالا میں…

گوانتاناموبے میں پاکستانی قیدی سیف اللہ پراچہ جلد پاکستان میں ہوں گے، حکومت

اسلام آباد:  حکومت نے کہا ہے کہ گوانتاناموبے کے سب سے پرانے پاکستانی قیدی سیف اللہ پراچہ جلد پاکستان میں ہوں گے۔ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں وقفہ سوالات کے دوران جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے اظہار خیال کرتے…