کھیل

بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال پاکستان آنے پر مسرور

اسلام آباد: لاہور قلندرز کے بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث مختلف حالات کے باوجود پاکستان آکر اچھا لگا، پاکستان بھی بنگلہ دیش کی طرح بہت اچھا ملک ہے جہاں مداح کرکٹ کے بارے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حالات مختلف ہونے کے باوجود پاکستان میں اپنے قیام سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ کھلاڑیوں کو بائیو سیکیور ببل میں زیادہ تر ہوٹل میں ہی قیام کرنا پڑا اور مخصوص جگہ پر جانے کی اجازت تھی مگر قانون کی پابندی بھی ضروری ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک لاجواب اور اچھا ملک ہے اور بنگلہ دیش کی طرح یہاں بھی لوگ کرکٹ میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ تمیم اقبال نے پی ایس ایل سیزن پانچ میں لاہور قلندرز کی بہترین کارکردگی کی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پروفیشنل ٹیم ہے اور ٹورنامنٹ کے دوران لاہور قلندرز نے بہت اچھا کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میچوں کے دوران بالنگ لائن بہت اچھی رہی تاہم گراؤنڈ میں شائقین کے بغیر کھیلنا بہت مشکل ہے کیونکہ جب وکٹ گر جائے یا چوکا چھکا لگے تو کھلاڑیوں کو داد دینے والا کوئی موجود نہیں ہوتا ہے ۔ موجودہ صورتحال میں لوگوں کی حفاظت کیلئے ایسا کرنا پڑ ے گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگ گراؤنڈ میں تو نہیں جا سکتے لیکن کم از کم اپنے گھر وں میں بیٹھ کر انہیں میچز دیکھنے کو ملے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button