
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے 31 ممبران ایسے تھے، جنہیں پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے31 ممبران تھے جن کو پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے تھا لیکن وہ موجود نہیں تھے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے31 میں سے7 ممبران کا اجلاس میں آنا ممکن نہیں تھا، تاہم ایک رکن اسمبلی افتخار نذیر کو اجلاس کا تاخیر سے پتا چلا، وہ اجلا س میں پہنچے لیکن تب تک ووٹنگ ہوچکی تھی۔




