اہم خبریںبلوچستان

مستونگ میں صارفین سے دھوکہ دہی پر متعدد پیٹرول پمپ سیل

کوئٹہ: مستونگ میں صارفین سے دھوکہ دہی کرنے پر متعدد پیٹرول پمپس سیل کر دیے گئے۔

قومی شاہراہ پر قائم منی پیٹرول پمپس پر ناپ تول میں کمی پر عوام کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر رٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ کی سربرائی میں دیگر لیویز حکام کے ہمراہ کارروائی اور پیٹرول پمپس پر چھاپے متعدد منی پٹرول پمپس کو سیل کردیا گیا۔

منی پیٹرول پمپ پر عوام کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کر کے پیٹرول کم دیا جا رہا تھا۔ پیٹرول پمپ کے پیٹرول ڈالنے والے پائپ میں دوسرا پائپ لگایا گیا تھا جس سے پیٹرول کا ایک بڑا حصہ واپس پمپ کے ٹینک میں  جا رہا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ پیٹرول پمپ سمیت ناپ میں دھوکہ دہی کرنے والے دیگر متعدد منی پیٹرول پمپس کو سیل کردیا۔

عطاء المنیم بلوچ نے کہا کہ ناپ تول میں عوام کے ساتھ فراڈ اور دھوکہ کرنے والوں کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی اور اس حوالے سے پمپس پر چھاپے مارے جائیں گے اور ان کا ناپ چیک کیا جائے،عوام کے ساتھ دھوکہ و فراڈ کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں  برتی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button