اہم خبریںبلوچستان

آواران بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی

کوئٹہ(ویب ڈیسک)آواران بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے

مطابق زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، اور زلزلے کا مرکزآواران کے شمال مشرق میں 80 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مظفر آباد، پشاور، بالا کوٹ، ایبٹ آباد، وادی نیلم اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 اور زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 25 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button