
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن پہلے ہی مری ہوئی ہے ،رنگ پٹسن بیٹھے ہوئے ہیں،انجن دھواں دے رہاہے ، وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کریں گے،اسمبلی میں 3 دن جو ہوا اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی ، اسلام آباد کو منشیات سے پاک کرنا ہے، چھوٹے موٹے غریبوں کو پکڑ کے بڑوں کو جانے نہیں دینا خواتین کے لیے مخصوص بازار بنانے جارہے ہیں، نالہ لئی کے لیے 55ارب روپے رکھے گئے
، ویزا آن لائن کردیا، ایک ہی روز میں پاسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔ جمعہ کو یہاں ایگل سکواڈ کے فلیگ مارچ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ دارالحکومت کو ایک مثالی شہر بنائے، اسلام آباد کو منشیات سے پاک کیا جائے اور آئس ، ہیروئن کے بڑے بڑے ڈیلرز اور ریکٹس کو پکڑا جائے، قانون صرف غریبوں کے خلاف حرکت میں نہ آئے، ملک کا اصل مسئلہ یہی ہے کہ غریب قانون کی زد میں آ جاتا ہے ،بڑے لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی




