
اسلام آباد (ویب ڈٰسک)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زر داری کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے داغ منہ ٹیڑھا کرکے انگریزی بولنے سے دھل نہیں جائیں گے،ہمیں آج نابالغ لیکچر ملا، جنہوں نے کبھی کاروبار نہیں کیا وہ بتائیں رہے ہیں معیشت کیسے چلانی ہے،ہمیں لوگوں نے منتخب کیا ہے
، ہم 10 پرسنٹ اور 20 پرسنٹ سے نہیں آئے۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بجٹ پر اظہار خیال کے بعد وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ ہمیں آج نابالغ لیکچر ملا، جنہوں نے کبھی کاروبار نہیں کیا وہ بتائیں رہے ہیں معیشت کیسے چلانی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینے پر لگے کرپشن کے داغ انگریزی بولنے سے صاف نہیں ہوں گے



