کوئٹہ:عوام لاک ڈاون میں نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے، سختی کرنی پڑرہی ہے،ترجمان بلوچستان حکومت

0 31

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے متعلق ہمارے پاس عوام اور دکانداروں کے 2 مختلف مطالبات سامنے آرہے ہیں، عوام کہتی ہے کے لاک ڈاون کو سخت کیا جائے اور تاجر برادری نرمی کا مطالبہ کررہی ہے۔ہماری حکومت عوام کے تحفظ کے لئے فیصلے کر رہی ہے جبکہ عوام لاک ڈاون میں نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے اس لئے مجبورا لاک ڈاون میں سختی کرنی پڑے گی،ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو منہ پر ماسک یا کسی کپڑے سے ڈھانپنے کا پابند بنایا جائے،آج سے اس فیصلے پر عملدآمد شروع کر دیا ہے،ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیلی ویجر1 لاکھ 43 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا فیصلہ …

Leave A Reply

Your email address will not be published.