
اسلام آباد: کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 399 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 634 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 98 ہزار 41، سندھ میں ایک لاکھ 32 ہزار 818، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 185، بلوچستان میں 13 ہزار 798، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 336، اسلام آباد میں 16 ہزار 5 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 451 کیسز رپورٹ ہوئے۔



