• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

اقوام متحدہ کا وینز ویلا کی حکومت پر ’سنگین جرائم‘ کا الزام

web desk by web desk
September 17, 2020
in اہم خبریں, بین الاقوامی
0
اقوام متحدہ کا وینز ویلا کی حکومت پر ’سنگین جرائم‘ کا الزام

اقوام متحدہ (یو این) نے وینز ویلا کی حکومت پر انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم کے مترادف ’سنگین جرائم‘ کا الزام عائد کردیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یو این کے تفتیش کاروں نے کہا کہ وینزویلا کی حکومت نے ایسے سنگین جرائم کیے ہیں جو انسانیت کے خلاف ہونے والے جرائم کی طرح ہیں۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے وینزویلا میں ہونے والے قتل، تشدد اور گمشدگیوں کے کیسز کی تحقیقات کی ہے۔ اقوام متحدہ کی ٹیم نے کہا کہ وینز ویلا کے صدر نکولس مدورو اور دیگر اعلیٰ عہدیدار جرائم میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب وینزویلا میں اقوام متحدہ کے سفیر نے مذکورہ کونسل کے مشن کو ’معاندانہ اقدام‘ قرار دیا ہے۔ سفیر جارج ویلارو نے گزشتہ برس کہا تھا کہ اقوام متحدہ کی کارروائی امریکا کی زیرقیادت مہم کا ایک حصہ ہے اور اقوام متحدہ کی ٹیم کو ملک میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ وینزویلا شدید معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہے جہاں حالیہ چند برس میں لاکھوں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مشن نے اپنی کی رپورٹ میں کہا کہ وینزویلا کی سیکیورٹی ادارے 2014 سے باقاعدہ طور پر منظم انداز میں تشدد میں مصروف ہیں جس کا مقصد سیاسی مخالفین کو دبانے اور آبادی کو دہشت زدہ کرنا ہے۔

Previous Post

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت 4 کشمیری نوجوان شہید

Next Post

ایران پر اقوام متحدہ سے نئی پابندیاں نافذ کرائیں گے :امریکا

Next Post
ایران پر اقوام متحدہ سے نئی پابندیاں نافذ کرائیں گے :امریکا

ایران پر اقوام متحدہ سے نئی پابندیاں نافذ کرائیں گے :امریکا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.