
افغانستان میں جو بھی حکومت برسر اقتدار ہو ہم ان پر اعتماد کرتے ہیں کیونکہ ہمسایہ کی حیثیت سے امن یقینی بنانا ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی کا خواہاں ہے اور اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
تفصیل کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان طالبان کی جانب سے اس یقین دہانی کا خواہاں ہے کہ افغان سرزمین اس کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، جس طرح طالبان نے چین اور امریکہ کو بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ افغانستان میں افغان عوام کی مرضی کی حکومت ہونی چاہیے۔



