اہم خبریںبین الاقوامی

امریکیوں کے بعد افغان فوج پانچ دن نہیں گزار سکتی : طالبان

کابل :  طالبان رہنما نے کہاہے کہ امریکیوں کے بغیرافغان فوج پانچ دن بھی نہیں گزار سکتی،آقاؤں کو شکست ہو جائے تو غلام نہیں لڑ سکتے ،جلد اسلامی حکومت ہوگی ۔غزنی میں طالبان رہنما ملا مصباح نے کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ متکبر امریکیوں کو لگا کہ وہ طالبان کو دنیا سے مٹا سکتے ہیں لیکن طالبان نے امریکیوں اور ان کے اتحادیوں کو شکست دے دی ،خدا نے چاہا تو اب ان کے جانے کے بعد افغانستان میں ایک اسلامی نظام رائج ہوگا۔ملا مصباح کا کہنا تھا کہ جب امریکی افغانستان سے چلے جائیں گے تو افغان فوج پانچ دن بھی نہیں گزار سکے گی۔ ملا مصباح نے اے ایف پی کو ضلع اندر میں ایک ہسپتال کا دورہ بھی کرایا جو عسکریت پسندوں کے قبضے میں ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button