اہم خبریںبین الاقوامی

’یوکرین کے پاس نیٹو میں شمولیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کے پاس اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نیٹو اتحاد میں شمولیت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

یوکرین کے صدر نے بی بی سی کو بتایا کہ نیٹو اتحاد میں شمولیت آسان نہیں ہو گی لیکن ان کے ملک کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ موجود نہیں ہے۔ روس یوکرین کے نیٹو اتحاد میں شمولیت کا سخت مخالف ہے اور وہ مغربی ممالک سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ یوکرین کو نیٹو اتحاد میں شامل نہ کرنے کی ضمانت دیں۔

پوتن کا مسلسل اصرار رہا ہے کہ وہ یوکرین پر کسی قسم کی چرھائی کا منصوبہ نہیں بنا رہے ہیں، لیکن اس وقت سے روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا رہا ہے جب نومبر میں روسی فوجیں یوکرین کی سرحد کے قریب جمع ہونا شروع ہو گئی تھیں اور اب وہاں ایک لاکھ کے قریب فوجی موجود ہیں۔

البتہ برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس نے جو یوکرین کے دورے پر پہنچی ہیں، یورپ سے کہا ہے کہ وہ روس کے دعوؤں سے دھوکہ نہ کھائیں۔

ادھر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد سے فوج ہٹانے کا دعویٰ ’جھوٹا‘ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button