
کوئٹہ : جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی کی اہم وجہ حکمرانوں کا صوبے عوامی مفاد کی بجائے ذاتی مفاد کو ترجیح دی ہے، جمعیت علماء اسلام صوبے اور عوام ہر اس جمہوری عمل کو سپورٹ کرے گی جو صوبے اور عوام کے مفاد میں ہو۔ گزشتہ روز انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی و مذہبی جماعت ہے جس نے کبھی عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاہے، جے یو آئی کے نامزد امیدواران جب بھی منتخب ہوئے ہیں تو انہوں نے صوبے کے عوام کا مقدمہ ہر پلیٹ فارم پر لڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے صوبے کو این ایف سی ایوارڈ دلانے، اٹھارویں آئینی ترمیم، گیس رائلٹی و دیگر میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لانا ان کا جمہوری اور آئینی حق ہے اور ہم اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں جمعیت علما اسلام اپنے اراکین کو ہر طرح سپورٹ کریں گی کیونکہ یہی اراکین کو عوام نے ووٹ دیا ہے جبکہ حکومت انہیں دیوار سے لگانے کی ہر ممکن کوشش کرتی آرہی ہے جس پر وہ کسی صورت بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔




