• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

نیب آزاد ادارہ ہے ، ہمارا کوئی کنٹرول نہیں : وزیراعظم عمران خان

web desk by web desk
September 16, 2020
in اہم خبریں, پاکستان
0
نیب آزاد ادارہ ہے ، ہمارا کوئی کنٹرول نہیں : وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ارکان پارلیمنٹ نے حلقوں سے متعلق مسائل پر گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن اپنے لیڈرز کی کرپشن بچانے کے لیے قومی مفاد کے قانون کی مخالفت کررہی ہے، مشترکہ اجلاس کی اہمیت کو سمجھیں، ہم نے پاکستان کے لیے فیٹف بلز کو منظور کرانا ہے۔

ارکان پارلیمنٹ نے وفاقی وزراء کی جانب سے نظر انداز کرنے پر وزیراعظم سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیروں کے پاس عوامی مسائل سننے کا وقت نہیں۔ شیراکبر خان نے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اور حلقوں میں ان کو جوابدہ ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نئی انرجی پالیسی لارہے ہیں جس سے بجلی و گیس کے مسائل حل ہو جائیں گے، عوامی مسائل سے آگاہ ہوں، عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

ایم این اے نور عالم خان نے نیب کے نوٹسز ملنے پر پارلیمانی پارٹی اجلاس میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئی بات کرتے ہیں تو نیب نوٹس بھیج دیتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیب نے تو ہمارے وزرائے اعلی اور وزیروں کے خلاف بھی نوٹسز لیے ہیں، نیب حکومت کے کنٹرول میں نہیں، آزاد ادارہ ہے۔

Previous Post

متحد قوم کے عزم کو کوئی بھی خطرہ نقصان نہیں پہنچا سکتا، آرمی چیف

Next Post

امارات اور بحرین نے اسرائیل سے تعلقات کے معاہدے پر دستخط کردیئے

Next Post
امارات اور بحرین نے اسرائیل سے تعلقات کے معاہدے پر دستخط کردیئے

امارات اور بحرین نے اسرائیل سے تعلقات کے معاہدے پر دستخط کردیئے

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.