کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر کی زیر صدارت پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

0 30

خضدار16اپریل :۔کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر کی زیر صدارت پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع خضدار و ضلع آواران میں سال2018-19 اورسال 2019-2020 کے لئے مختلف ترقیاتی اسکیمات کی منظوری دیدی گئی جن میں پینے کے اس صاف پانی رابطہ سڑکیں، صحت اور ہوم سولرز، نکاسی آب کی اسکیمیں شامل ہیں۔جن پر بہت جلد کام کا آغاز ہوگا اور رواں مالی سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل بلوچ ڈپٹی کمشنر آواران میرباز مری ایس ای بی اینڈ آر بلڈنگ خضدار سرکل شفیع محمد مینگل سینیئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل خضدار میر عبدالرزاق زہری ا سسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آواران خسرو دلاوری اے ڈی پی اینڈ ڈی قلات ڈویژن محمد صادق نوتانی ایس ڈی او بلڈنگ خضدار سجاد احمد چھٹہ ایس ڈی او پی ایچ ای وڈھ عبد الرحیم لہڑی اسسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ عبدالواحد بلوچ و دیگر متعلقہ آفیسران شریک تھے کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بہت جلد کام کا آغاز کیا جائے گا اس پروگرام میں عوام کے فلاح و بہود کے لئے تعلیم صحت پینے کے صاف پانی اور رابطہ سڑکوں کے اسکیمات شامل ہیں جنکی منظوری دیدی گئی ہیں جو رواں مالی سال کے آخر تک مکمل کئے جائیںگے ان اسکیموں کی تکمیل سے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات میسر آنے اور روز گار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے کمشنر قلات ڈویژن نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اس بات کا براہ راست ذمہ دار ہونگے کہ سرکاری فنڈز جس مقصد کے لئے مختص ہیں اس مقصد کے لئے خرچ ہونگے اور کام کے معیار پر کسی قسم کی سستی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور فنڈز کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ اداروں کے سربراہان عوامی مفاد عامہ کی اسکیموں کو اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.