
اسلام آباد : وزارت سائنس کی ٹیکنیکل ٹیم نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے سورس کوڈ الیکشن کمیشن کو دینے سے انکار کردیا ہے۔
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ٹیکنیکل ٹیم نے الیکشن کمیشن کومشین کا سورس کوڈ دینےسےانکار کرتے ہوئے موقف اپنا ہے کہ سکیمٹک ڈیزائن فوری طور پر نہیں دیا جاسکتا ہے ۔ سکیمٹک ڈیزائن اور سورس کوڈ چوری ہونے کا خطرات موجود ہیں ۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کچھ تکنیکی معلومات کمپنیوں سے معاہدے کے بعد سورس کوڈ دیں گے تاہم ٹیکنیکل ٹیم نے مشین کے ہادڑ ویئر اور سافٹ ویئر کی تفصیلات ،ڈیٹا اسٹوریج اور ٹرانسمیشن کی معلومات،ای سی پی کو فراہم کر دیں ہیں جبکہ بیٹری اور سیکورٹی نظام سے متعلق تفصیلات بھی جمع کرا دیں



