
کوئٹہ : بی این پی کے رکن ثناء بلوچ نے کہا کہ اسمبلی کے باہر خاران میڈیکل کالج، گوادر یونیورسٹی، واشک ڈگری کالج، اوتھل میں تعلیمی اداروں، تربت میں پبلک لائبریری، یونین کونسل سطح پر پولی ٹیکنک کالجز کے قیام کے لئے نوجوان احتجاج کررہے ہیں ہماری حکومت گونگی اور بہری ہے کہا جاتا ہے کہ ابھرتا بلوچستان۔ لیکن یہاں پھر ڈوبتا بلوچستان ہے۔ ایوان میں حکومت کا کوئی نمائندہ نہیں۔ سپیکر احتجاج کرنے والوں کو اپنے چیمبر میں بلا کر یقین دہانی کرائیں اور چیف سیکرٹری کو ہدایت کریں کہ مسائل حل کئے جائیں۔



