Daily Archives

September 14, 2022

آئی ایم ایف نے ہمیں آڑے ہاتھوں لیا اور ناک سے لکیریں لگوائیں : وزیراعظم شہباز شریف

 نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے ہمیں آڑے ہاتھوں لیا اور ناک سے لکیریں لگوائیں۔  بلوچستان کے علاقے صحبت پور میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ چکا تھا، اس…

’سانپ کیوں سونگھ جاتا ہے‘، بیانات کا دفاع نہ کرنے پر عمران خان پارٹی قیادت پر برہم

حال ہی میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایسے بیانات سامنے آئے جن کا دفاع کرتے ہوئے تحریک انصاف کی سینئیر قیادت مشکل میں نظر آئی۔ ایسے ہی ایک بیان میں جب عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق میرٹ کی بات کی تو تحریک انصاف کی…

‘نوازشریف آرہا ہے قوم جس طرح استقبال کرے گی تم دیکھوگے’

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف آرہا ہے،قوم جس طرح استقبال کرے گی تم دیکھو گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ پچھلے 4 سے6 ماہ سے…

جج دھمکی کیس میں عمران خان جے آئی ٹی میں پیش، 20منٹ تک تفتیش

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے تفتیش کے لیے پیش ہو گئے۔ پولیس ٹیم کی جانب سے سابق وزیراعظم کو تحریری طور پر 21 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا جب کہ پولیس کی جانب سے کچھ سوالات زبانی بھی…

کوئٹہ، بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد میں دی گئی 8 سال کی رعایت ختم

کوئٹہ، بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد میں دی گئی 8 سال کی رعایت ختم کوئٹہ، صوبائی حکومت کی جانب سے 8 سال کی رعایت واپس لیتے ہوئے سرکاری ملازمت کیلئے عمر 35 سال مقرر کردی گئی کوئٹہ، حکومت رعایت بحال کرے تاکہ صوبے کے…

ایرانی سرحد بند ہونے سے بلوچستان کی سرحدی آبادی کو مشکلات

پاکستان کے صوبے بلوچستان کی ایران سے متصل سرحد یہاں کے لوگوں کے لیے معاشی شہ رگ تھی جو رواں سال سرحدی باڑ لگنے اور بندش کی وجہ سے مقامی افراد کے لیے نقصان کا سبب بن رہی ہے۔ نیاز محمد بلوچستان کے ایران سے متصل ضلع پنجگور کی سبزی منڈی میں…

وزیراعظم نے بلوچستان کے ریلیف کیمپ میں قائم اسکول میں بچی کے رجسٹر پر کیا لکھا؟

وزیراعظم شہباز شریف نے آج بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کا دورہ کیا اور خواتین اور اسکول کی بچیوں کے مسائل بھی سنے۔ وزیراعظم صحبت پور کے دورے کے دوران ایک کیمپ میں قائم اسکول بھی گئے اور بچیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل حل…

وزیراعظم کی بلوچستان کے ریلیف کیمپ میں بچے سے قومی ترانہ سننے کی ویڈیو وائرل

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ایک ریلیف کیمپ میں قائم اسکول کے بچے کے لیے تالیاں بھی بجوائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آج بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پور کا دورہ کیا اور خواتین اور اسکول کی بچیوں کے مسائل بھی سنے۔ وزیراعظم…

جعفرآباد میں سیلاب کے ساتھ ملیریا کی تباہ کاریاں بھی جاری ہیں

جعفرآباد میں سیلاب کے ساتھ ملیریا کی تباہ کاریاں بھی جاری ہیں اوستا محمد اور گنداخا میں ایک روز کے دوران تین کمسن بچے ملیریا کے باعث تڑپ تڑپ کر انتقال کر گئے سیکڑوں سیلاب متاثرین ملیریا میں مبتلا ہو کر علاج معالجہ سے محروم ہیں اوستا محمد…

انسٹاگرام نے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس کے تحت صارفین کسی بھی پوسٹ کو ری پوسٹ کرسکیں گے۔ انسٹاگرام کے بعض صارفین کو اس فیچر تک رسائی دی گئی ہے۔ ری پوسٹ فیچر کے تحت انسٹاگرام صارفین دوسرے لوگوں کی تصاویر اور پوسٹس…