‘نوازشریف آرہا ہے قوم جس طرح استقبال کرے گی تم دیکھوگے’

0

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف آرہا ہے،قوم جس طرح استقبال کرے گی تم دیکھو گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران جاوید لطیف نے کہا کہ پچھلے 4 سے6 ماہ سے عمران خان بہت کچھ کہتے آ رہے ہیں،اس شخص کی گفتگو میں فتنہ فساد کے الفاظ بڑھتے جارہے ہیں۔

رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سے6 ماہ سے عمران خان بہت کچھ کہتے آ رہے ہیں،اس شخص کی گفتگو میں فتنہ فساد کے الفاظ بڑھتے جارہے ہیں، خود کو مسلمان کہہ کر فتنہ فساد کرنے والا یہ پہلا شخص ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کے وزیر کہتے ہیں کہ جو ہمارے ساتھ نہیں چلے گا اسے قبر میں حساب دینا ہوگا، دوسرے مذاہب کو ماننے والوں نے بھی اس قسم کی گفتگو بہت کم ہو گی، دیکھنا ہوگا کہ آخر کب تک اسے اس طرح لاڈلہ رکھنا ہے، قوم فیصلہ کرچکی ہے کہ اگر کسی نے نوٹس نہ لیا تو بڑا عوامی ردعمل آسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.