اہم خبریںپاکستان

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا اظہار برہمی ، اجلاس جمعے کی صبح تک ملتوی

کراچی  : سندھ اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر جمعے تک ملتوی کر دیا گیا۔ اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تین حکومتی اور اپوزیشن کے دو ارکان موجود تھے،لگتا ہے ان کو دلچسپی نہیں ہے ۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں تقریبا ایک گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا،اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹے سے بیٹھا ہوں کوئی نہیں آیا، سب ممبران نے کہا تھا کے صبح اجلاس رکھیں،اجلاس اب جمعےکو صبح 10بجے ہوگا۔

اسپیکر آغا سراج درانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں تین حکومتی اور اپوزیشن کے دو ارکان موجود تھے،لگتا ہے ان کو دلچسپی نہیں ہے ۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعےکی صبح 10بجے تک ملتوی کردیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button