
نیویارک ( سپورٹس ڈیسک ) یہ روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدوف کے کیریئر کا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل ہے ۔ مدویدوف رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن کے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچے تھے تاہم وہاں ان کو جوکووچ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یوں یوا یس اوپن میں فتح کے بعد انہوں نے جوکووچ سے آسٹریلین اوپن کی شکست کا بدلہ بھی چکا دیا۔ ڈینیئل نے فائنل میچ میں جوکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 4-6 اور 4-6 سے شکست دی۔




