اہم خبریںبین الاقوامی
جنگی جرائم کے حوالے ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ طالبان حکومت نے مسترد کر دی

کابل : افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے جنگی جرائم کے حوالے سے ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔
افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلامی امارت کے مجاہدین جنگی جرائم میں ملوث نہیں رہے، انہوں نےٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عالمی ادارے کی رپورٹ غلط فہمیوں پر مبنی ہے، انہیں چاہیے کہ جنگ زدہ علاقوں سے اصل حقائق سامنے لائیں۔




