چینی مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے 89نئے کیسز کی تصدیق
بیجنگ(شِنہوا)چین کے محکمہ صحت نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ میں نوول کرونا وائرس کے 89نئے مصدقہ کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 86درآمدشدہ کیسز قومی صحت کمیشن نے منگل کے روز اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہاہے کہ مقامی سطح پر ترسیل کے3نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن کا تعلق صوبہ گوانگ ڈونگ سے پیر کے روز مین لینڈ میں 3نئے مشتبہ در آ مد ی کیسز رپورٹ ہوئے جن میں دو شنگھائی اور ایک اننر منگولیا خود اختیار علاقے میں کمیشن کے مطابق 75افراد کوصحت یاب ہونے پر پیر کے روز ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد 5کی کمی کے بعد 116رہ کمیشن نے کہاہے کہ پیر تک مین لینڈ میں1ہزار464 درآمدی کیسز کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں جن میں سے 559 کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے۔ 905کا تاحال علاج جاری ہے جن میں سے 37شدید بیمار ہیں،جبکہ کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں پیر تک مین لینڈ پر کل مصدقہ کیسز کی تعداد 82ہزار249تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 1ہزار170مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ 77ہزار738 افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جاچکاہے، اور مرض کے باعث 3ہزار341 افراد ہلاک ہوئے کمیشن نے کہاہے کہ 72افراد کے تاحال وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔ یہ تمام درآمد شدہ کمیشن نے مزید کہا کہ 8ہزار612قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں ۔پیر کے روز 1ہزار674 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا کمیشن کے مطابق پیر کے روز مین لینڈ پر بغیر علامات والے54نئے کیسز سامنے آئے جن میں سے 5بیرون ملک سے آئے ہیں۔ مجموعی طور پر 67بغیر علامات والے کیسز، جن میں 66 درآمد شدہ کیسز ہیں، کو تصد یق شدہ کیسز قرار دے دیا گیا، جبکہ 46افراد کو طبی نگرانی سے فا رغ کیا گیا جن میں9 درآمدی کیسز بھی شا مل ہیں کمیشن نے کہاہے کہ بغیر علامات والے1ہزار5 افراد تاحال طبی نگرانی میں ہیں جن میں سے 237بیرون ملک سے آئے پیر تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ میں 4ہلاکتوں سمیت1ہزار9مصدقہ کیسز، مکا ؤخصوصی انتظامی علاقہ میں 45مصدقہ کیسز جبکہ تائیوان میں 6ہلاکتوں سمیت393کیسز سامنے آچکے ہانگ کانگ میں 397،مکا ؤمیں 13جبکہ تائیوان میں 114مریضوں کو صحت یاب ہو گئے۔