عمران خان قائد اعظم کے بعد پاکستان کے دیانت دار لیڈر ہے، گورنرسندھ

0 32

ٹھٹھہ: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عمران خان کو قائد اعظم کے بعد پاکستان کا دیانت دار ترین لیڈر قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل ایک روزہ دورے پر ٹھٹھہ پہنچے،جہاں ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں انہیں کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات،راشن کی تقسیم اور احساس کفالت پروگرام سینٹرز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے،یہ عمران خان کے سوا کوئی نہیں کرسکتا تھا۔گورنر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ چینی کمیشن کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،یقین سے کہتا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ میں محمد علی جناح کے بعد سب سے بڑا دیانتدار عمران خان ہے۔میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ سے ہرمسئلے پررابطے میں ہیں، ہم ان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں،لاک ڈاؤن کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون ہونا چاہیئے، مگراسٹریٹجک ہونا چاہیئے،لوگوں کو راشن پہنچایا جائے تاکہ کسی کو تکلیف نہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.