اہم خبریںپاکستان

چودھری برادران سے تعاون مانگنا انکے بیانیے کی نفی ہے : شاہ محمود قریشی

ملتان : شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایک عدم اعتماد کی بات کرتا ہے تو دوسرا عام انتخابات کی، نون لیگ میں دودھڑے بن چکے، اپوزیشن کی صفوں میں یکسوئی نہیں، چودھری برادران سے تعاون مانگنا ان کے بیانیے کی نفی ہے، تحریک عدم اعتماد کا سیاسی طور پر مقابلہ کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ چودھری برادران سے ووٹوں کی بھیک مانگنے کیوں گئے، ووٹ مانگنے جانا ن لیگ کے بیانیے کی نفی ہے، ان کا بیانیہ کل دفن ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا استحقاق ہے، عدم اعتماد کا سیاسی طور پر مقابلہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی ہونے کا اعتراف کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کے دور میں معاہدوں کے باعث بجلی مہنگی ہوئی، تحریک انصاف کو سندھ میں لے کر جائیں گے، بلاول تیاری کرلو، لاڑکانہ آکر سوالوں کا جواب دوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button