اسپیکر قومی اسمبلی ایف اے ٹی ایف قانون سازی پر اتفاق رائے کیلئے پر امید

0 30

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اجلاس بلانے سے قبل پارلیمان میں متعدد جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کی جائے گی اور امید ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے معاملات پر کوئی سیاست یا پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ ترامیم حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ رجیم کو مضبوط بنانے کے ٹھوس عزم کو ظاہر کریں گی۔

دوحہ میں جاری افغان امن عمل کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے پاکستان نے ایک اصولی مؤقف اپنایا ہوا ہے جو یہ ہے کہ ‘افغانوں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیا جائے’۔

خیال رہے کہ حکومت نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلز کی منظوری کے لیے اپوزیشن کے ساتھ پہلے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کے ذریعے مشاورت کی تھی۔

جس کے نتیجے میں حکومت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کی متعدد ترامیم کی تجاویز قبول کرنے کے بعد ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کی شرائط سے متعلق مجموعی طور پر 7 بلز قومی اسمبلی سے منظور ہوچکے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.