
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ چیف منسٹرشکایات پورٹل عوامی خدمت کی طرف ایک اور قدم ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے چیف منسٹرشکایات پورٹل سے متعلق صوبائی محکموں تعلیم،صحت،بلدیات اور انتظامی بالخصوص لوکل /ڈومیسائل کے اجراء میں درپیش مشکلات ومسائل سے متعلق وفاقی حکومت کے سٹیزن پورٹل کی طرز پر اپلیکیشن شیئر کی اورکہاکہ یہ عوامی خدمت کی طرف ایک اور قدم ہے،بنیادی طورپر 2018ء میں اس سروس کاآغاز ہواتھا لیکن ہم نے اپ گریڈ کرکے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے شکایات درج کرائیں اور تمام تر شکایات کیلئے وزیراعلیٰ شکایات پورٹل بنایاہے عوام شکایات کے اندراج کیلئے ویب سائٹ یا موبائل ایپ پروزٹ کرکے شکایات درج کرسکتے ہیں۔



