کورونا کے وار جاری، مزید 56 مریض انتقال کر گئے، ایک ہزار 239 نئے مریض رپورٹ

0

اسلام آباد  :  کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 56 مریض انتقال کر گئے، ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 239 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

جان لیوا وائرس کے حملے جاری، ملک بھر میں 56 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 689 ہو گئی جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 تک پہنچ گئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران 36 ہزار 368 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 38 لاکھ 18 ہزار 36 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا کےایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 290 ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.