غیر ملکی خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل، مفتی قوی نے جعلی قرار دے دی
معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی غیر ملکی خاتون کے ساتھ ڈانس کی ایک اور متنازع ویڈیو وائرل ہوئی ہے، تاہم مفتی قوی نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔ فتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ ’کورین خاتون کے ساتھ ان کے ڈانس کی ویڈیو جعلی ہے”۔
مفتی عبدالقوی نے کہا کہ جب سے انہوں نےمقبوضہ کشمیر میں غیرانسانی مظالم پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے خلاف بیان دیا ہے، ایک لابی ان کے خلاف سرگرم ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ لابی نے ایڈیٹ کرکے کسی اور کے دھڑ پر ان کا چہرہ لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ جعلی ویڈیو برطانیہ کے ایک یوٹیوب چینل نے اپ لوڈ کی اور اس کے چینل کے مالک حماد نے ان سے معافی بھی مانگ لی ہے۔ مفتی قوی اس سے قبل بھی کئی بیانات اور ویڈیوز کی وجہ سے خبروں کی زینت رہ چکے ہیں۔
اس سے قبل مفتی عبدالقوی نے اکتوبر 2019 میں بیان دیا تھا کہ سیلفی لینا جائز ہے ،اب تک مختلف مقامات پر میرے ساتھ 70 ہزار سیلفیاں لی جا چکی ہیں جو بھی میرے ساتھ سیلفی لینا چاہتا ہے ، اسے منع نہیں کرتا۔ قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی اور خواجہ سراؤں کے ساتھ ویڈیوز جیسے متنازع معاملات سے شہرت پانے والے مفتی عبدا لقوی کا کہنا تھاکہ وہ منافقت نہیں کر سکتے، سیلفی بھی ایک تصویر ہوتی ہے اور تصویر لینا جائز ہے۔ قندیل بلوچ قتل سے متعلق مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ ان کا نام قتل میں ملوث افراد میں نہیں۔