اہم خبریںبین الاقوامی

روس کا یوکرین پر حملے کا خدشہ، بائیڈن اور پیوٹن کے درمیان گفتگو کا امکان

امریکا کی جانب سے خبردار کیے جانے کے بعد کہ روس کسی بھی دن یوکرین پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی صدر جو بائیڈن کا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات کرنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے روس کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد یوکرین میں اپنے سفارتخانے کے غیر ہنگامی عملے کو کیف سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ‘سفارتی عملے میں کمی کے باوجود سفارتخانے کی بنیادی ٹیم، ہمارے یوکرینی ساتھی اور محکمہ خارجہ اور دنیا بھر میں امریکی اہلکار یوکرین کی سلامتی، جمہوریت اور خوشحالی کی حمایت میں مسلسل سفارتی اور امدادی کوششیں جاری رکھیں گے۔’

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button