اہم خبریںبین الاقوامی
سعودی عرب،سگار کی درآمد پر پابند ی عائد،شوقین افراد مشکل سے دوچار

ریاض: سعودی کسٹم حکام نے ریاست میں سگار کی درآمد پر نئی پابندیاں عائد کردیں، اب سگار کس طرح درآمد کی جاسکتی خلیجی ریاست سعودی عرب میں سگار پینے کے شوقین افراد مشکل سے دوچار ہوگئے، کیونکہ کسٹم حکام نے سگاریللو نامی سگار پر نئی پابندیاں لاگو کردی ہیں۔کسٹم حکام کے مطابق نئی پابندیوں کا نفاذ تمام افراد پر ہوگا خواہ وہ مسافر ہوں یا عام افراد ہوں، کوئی بھی شخص تین ماہ کے دوران بھاری پیکٹ والے 125سگار منگوا سکتاہے اور اس کلاس کے 25سگار مسافر لاسکتا ہے جبکہ ہلکے پیکٹ والے 2400 سگار ہر ماہ میں کوئی بھی شخص لاسکے گا،کسٹم حکام نے پابندیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے 200سگار عام مسافر کو لانے کی اجازت ہوگی، کسٹم حکام کی جانب سے تمام ٹیکس چار فروری دو ہزار اکیس سے نافذ کردئیے گئے ہیں۔



