اہم خبریںبین الاقوامی

سعودی ہوائی اڈے پر حملہ، جرمنی، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے مذمت

صنعا: یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی ہوائی اڈے پر حملے کی جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے مذمت کی ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کا پھیلاؤ خطے میں استحکام کو خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔ واضح رہے حوثی باغیوں نے ایک ڈرون حملے میں سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا تھا۔ اس واقعے میں ایک سویلین جہاز تباہ ہو گیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری حوثی باغیوں نے قبول کی تھی۔ جمعرات کے روز سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے ایک مسلح ڈرون کے حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button