یورپی پارلیمنٹ نے آنگ سان سو چی کو ‘رائٹز پرائز کمیونٹی’ سے برطرف کردیا
برسلز: یورپی پارلیمنٹ نے میانمار کی سویلین رہنما آنگ سان سوچی کو روہنگیا برادری کے خلاف ریاستی جرائم کا ‘اعتراف’ کرنے پر ‘سخاروف پرائز کمیونٹی’ سے ہٹا دیا۔
یورپی یونین کی اسمبلی نے سابقہ جمہوری مہم چلانے والی خاتون کو نوبل امن انعام ملنے سے ایک سال قبل 1990 میں اپنے اعلیٰ انسانی حقوق کا اعزاز سے نوازا تھا تاہم اب وہ انعام یافتہ افراد کی تقاریب میں حصہ نہیں لیں گی۔
پارلیمنٹ کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ آنگ سان سوچی کے کام کے لیے یہ انعام انہیں 1990 سے پہلے دیا گیا تھا لہذا اسے واپس نہیں لیا جاسکتا ہے لیکن ان کا اخراج ایم ای پیز کے لیے سب سے مضبوط پابندی ہے۔