اہم خبریںبلوچستان

نوکنڈی کے عوام کو پانی کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا ، صادق سنجرانی

چاغی  :  چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی نے گھٹ واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کردیا، گھٹ واٹر سپلائی اسکیم سے نوکنڈی عوام کو درپیش پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا، گھٹ واٹر سپلائی آبنوشی اسکیم کے لیئے ایس ایم ایل سوشل فنڈز سے 37 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیا گیا تھا نوکنڈی شہر سے 65 کلو میٹر دور پائپ لائن کے ذریعے پانی کو شہر تک پہنچا رہے ہیں سینٹ چیئرمین حاجی محمد صادق خان سنجرانی نے گزشتہ روز باقاعدہ اسکا افتتاح کردیا اور واٹر سپلائی اسکیم کا تفصیلی معائنہ بھی کیا گیا متعلقہ محکمہ کے آفیسر نے گھٹ واٹر سپلائی کے متعلق چیئرمین سینٹ کو تفصیلی بریفنگ دے کر کہا انشااللہ اب نوکنڈی کے عوام کو پانی کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔ چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی کا کہنا تھا نوکنڈی میرا گھر ہے اور میری ذاتی کوشش رہی ہے کہ یہاں کے بنیادی مسائل حل ہوں اور چاغی بھر میں ترقی ہوں اور انشااللہ عنقریب جب تمام کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائینگے تو نوکنڈی سمیت ضلع بھر کے بنیادی مسائل کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔ چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی نے نے سیکرٹری پی ایچ ای صالح ناصر اور ایکسین پی ایچ ای جمیل آغا اور اسکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی نے کلین پاکستان وزیراعظم گرین پاکستان کے تحت پودا لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا بعد ازاں صادق خان سنجرانی تحصیل چاگئے بابائے بلانوش کی زیارت پر جاکر حاضری دی ملک وقوم کے لیے خصوصی دعا کی اور گائے کا صدقہ دیا اس موقع پر ضلع کے قبائلی عمائدین اور بی اے پی رخشان ڈویژن کے آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی ودیگر انکے ہمراہ تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button