اہم خبریںبین الاقوامی
امریکی خاتون کا برطانوی شہزادے اینڈریو کیخلاف جنسی استحصال کا مقدمہ

نیویارک : خاتون نے اس سے پہلے شہزادہ اینڈریو پر 2019 میں رضامندی کے بغیر جنسی تعلقات استوار کرنے کے الزامات لگائے تھے ، تاہم اب مذکورہ خاتون نے شہزادہ اینڈریو پر بلوغت سے قبل رضامندی کے بغیر اور دھمکیاں دے کر جنسی تعلقات استوار کرنے کا سول مقدمہ دائر کردیا۔ ورجینیا گفی نے یہ مقدمہ نیویارک کی عدالت میں چائلڈ وکٹمز ایکٹ کے تحت دائر کیا ، خاتون نے دعویٰ کیا کہ شہزادہ اینڈریو نے 1990میں 17 برس کی عمر میں لندن سمیت نیویارک میں مجھے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا ۔ملکہ برطانیہ کے بیٹے نے ان الزامات کو مسترد کردیا تھا۔




