اہم خبریںبین الاقوامی

ڈر تھا کہ پی ایس ایل کا ترانہ فلاپ نہ ہوجائے :نصیبو لعل

لاہور ( شوبز ڈیسک ) ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا گانا پاکستان کے لئے گایا، سوچا نہ تھا کہ اتنی پذیرائی ملے گی یہ کام یابی اللہ پاک نے دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے جب کال کی تو یقین نہیں آیا پہلی بار ایسا گانا گایا ہے ، آج تک مجھ سے ترانہ نہیں گوایا گیا۔ جب گانا کیا تو ڈر تھا کہ کہیں فلاپ نہ ہوجائے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھے لائیک کیا ان کی شکر گزار ہوں۔ پاکستان کا گانا ہے اور پاکستان کا فخر ہے ، پاکستان کیلئے گایا ہے ۔ واضح رہے کہ آفیشل اینتھم ‘گروو میرا’ کو ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مختلف ٹرینڈز سے یہی تاثر ابھرا کہ شائقین کو یہ ترانہ پسند نہیں آیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button