اہم خبریںبین الاقوامی

ٹوئٹر نے بھارتی کسانوں کے حامی مزید500اکائونٹس بند کردیئے

نئی دہلی  :  ٹوئٹر کے مطابق متعدد کو نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے غلط فہمیوں اور جعلی خبروں کی اشاعت کی تو انہیں بھی بلاک کیا جا سکتا ہے ۔تاہم ٹوئٹر نے واضح کیا ہے کہ صحافیوں، نیوز میڈیا اداروں، سیاستدانوں اور انسانی حقوق کے کارکنان کے اکاؤنٹس کو بند نہیں کیا گیا ۔ بیان کے مطابق ٹوئٹر آزادی رائے اور صحافت کا احترام کرتا ہے ۔ادھربھارتی حکومت کی تعزیری کارروائی کی دھمکی کے باوجود ٹوئٹر نے کسان تحریک پر تبصرہ کرنیوالے سینکڑوں اکاؤنٹس بلاک کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ابتدا میں ٹوئٹر نے متعدد اکاؤنٹ بلاک کئے جن میں ممتاز رسائل اور کسان گروپوں کے اکاؤنٹس شامل تھے مگر چندگھنٹے بعد بحال کر دیئے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button