پاکستان
لاہور میں بارش سے گھر کی چھت گرگئی، 3 بچے جاں بحق

لاہور: کاہنہ سرائیچ گاؤں میں گھر کی خستہ حالت چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
تاج علی نے گھر میں بانس کی چھت ڈال رکھی تھی جو شدید بارش کے باعث گرگئی۔ چھت گرنے سے گھر میں موجود 8 ماہ کا طیب موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 7 سالہ عادل، 5 سالہ ارم، 7 سالہ مناہل اور 14 سالہ رمضانہ شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ارم اور عادل جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے۔ رمضانہ اور مناہل زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔



