وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کے پیش نظر دیہاڑی دار طبقہ اور مستحق افراد کو راشن کی مسلسل فراہمی جاری ہے
کوئٹہ 10اپریل :۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کے پیش نظر دیہاڑی دار طبقہ اور مستحق افراد کو راشن کی مسلسل فراہمی جاری ہے اس سلسلے میں راشن کی فراہمی سے اب تک 64794خاندان مستفید ہوچکے ہیں ۔اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 21174،وفاق کی جانب سے177، غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے 23270اور ممبر قومی وصوبائی اسمبلی کی جانب سے20173خاندانوں میںراشن تقسیم کیا جاچکا ہے ۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت کا عزم ہے کہ یومیہ اجرت پر انحصار کرنے والے مستحق و غریب افراد کی مدد کیلئے مفت اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے لاک ڈائون کے دوران ان افراد کی مشکلات زندگی میں کمی کی جاسکے اور انہیں موجودہ صورتحال میں ریلیف دیا جائے ۔